انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز نے سال 2020 کے لئے العمید انٹرنیشنل میگزین کا تازہ شمارہ (چھتیسواں) شائع کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ العمید انٹرنیشنل سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز نے سال 2020 کے لئے العمید انٹرنیشنل میگزین کا تازہ شمارہ (چھتیسواں) شائع کیا ہے۔

یہ ایک سہ ماہی رسالہ ہے جو مختلف انسانی تحقیقات اور مطالعات سے وابستہ ہے۔ اس شمارے میں انگریزی زبان میں دس تحقیقی مقالےبھی شامل کئے گئے ہیں۔
میگزین کے مشاورتی اور ادارتی بورڈ کے مطابق العمید میگزین نے اپنے آغاز سے ہی علمی و ثقافتی موضوعات پر اہم تحقیق شائع کرنا شروع کی ہے جو مختلف شعبوں میں عصری امور سے نمٹنے کے لئے ہے۔ لہذا یہ محققین اور یونیورسٹی پروفیسرز کی توجہ کا مرکز ہے، کیونکہ قارئین اور رسالہ کے مابین اس میں پائے جانے والے مثبت تعامل، اس کے وسیع افق اور اس میں تحقیقی رجحانات میں تنوع کی بدولت میگزین ورثہ کی تحقیق ، بشریات ، نفسیاتی ، دانشورانہ ، لسانی اور تنقیدی تحقیق ، کوالٹی کنٹرولز اور صوتی طریقہ کار ، تخلیقی صلاحیتوں اور ترقی کی شرائط پر عمل پیرا ہے۔ اس نقطہ نظر کی بدولت میگزین نے مقامی اور عرب رسائل کی درجہ بندی میں اعلی درجہ حاصل کیا۔ اس میگزین کے بارے میں کئی علمی و تحقیقی مقالے لکھے جا چکے ہیں،جن میں مفکرین اور محققین نے میگزین کی اشاعت کے نظام ،تحقیق اور درجہ بندی اور ترمیم میں طریقہ کار کا مطالعہ کیا ہے۔

ان دونوں ذرائع نے مزید کہا کہ میگزین کا موجودہ مقام اور درجہ ہماری آخری منزل نہیں ہے، بلکہ ہم دنیا بھرمیں اس کی اشاعت کے خواہاں ہیں تاکہ یہ یورپ ، امریکہ اور پوری دنیا کی لائبریریوں میں علمی وسیلہ بن سکے۔ میگزین میں انگریزی اور عربی زبان میں شائع کئے جانے والے مضامین اور مقالات دنیا بھر کے محققین کو اپنی جانب راغب کرنے کا ذیعہ ہیں۔
العمید انٹرنیشنل میگزین کے اس شمارے(چھتیسواں) کا موضوع ( منظم تربیت اور اس کے مثبت ااثرات) ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: