قرآن انسٹی ٹیوٹ کی بغداد میں موجود شاخ کی جانب سےعلمی سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ کی بغداد میں موجود شاخ کی جانب سے(منهج القرآن في بيان الحقائق النبويّة.. النبوّة الخاتمة أنموذجًا) کے عنوان سےایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔
اس سمپوزیم کا انعقاد دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں واقع علاقےالشعب کی مسجد وحسينيّة الحاجّة فخرية البيرماني میں کیا گیا تھا، جس میں پروفیسر احمد الخقانی نے مذکورہ موضوع پر علمی گفتگو کی۔ سمپوزیم میں تمام احتیاطی اقدامات اور سماجی فاصلے کو اپناتے ہوئے مومنین اور قرآنی امور میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت بغداد میں واقع قرآن انسٹی ٹیوٹ کی شاخ اپنے منفرد منصوبوں کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات میں قرآنی شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار اور قرآنی سرگرمیاں منعقد کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یہسمپوزیم انہی سرگرمیوں اور منصوبوں کا تسلسل ہے جو شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ اپنی مختلف برانچوں کے ذریعہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات اور قرآن کی ثقافت کو پھیلانے کے لئے منظم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: