الکفیل میوزیم اور جنرل اتھارٹی آف انٹیکس اینڈ ہیریٹیج کے مابین تعاون اورمل کر کام کرنے پر اتفاق

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم کے سربراہ جناب صادق لازم الزيدي نے جنرل اتھارٹی آف انٹیکس اینڈ ہیریٹیج کے صدر ڈاکٹر لیث مجید سے مشترکہ تعاون اور میوزیمزکی ترقی کے لئے منظم طریقہ کار اپنانے پرتبادلہ خیال کیا۔

الکفیل نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں الکفیل میوزیم کے ڈائریکٹر صادق لازم الزيدي نے کہا ہے کہ یہ دورہ میوزیم انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردہ دوروں کا حصہ ہے تاکہ میوزیم سے وابستہ اداروں اور ان کے ہم منصبوں سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے اور دوسروں کے تجربات کے بارے میں جاننے کے لئے بات کی جا سکے۔ جنرل اتھارٹی آف انٹیکس اینڈ ہیریٹیج کے صدر ڈاکٹر لیث مجید سے اس ملاقات میں مشترکہ تعاون، باہمی تجربات کے تبادلے کےعلاوہ الکفیل میوزیم اور اس میں موجود قیمتی نوادرات ، کام کے طریقہ کار اور نوادرات کے تحفظ کے طریقہ کار او دیگر سرگرمیوں جیسے تربیتی کورسز ، ورکشاپس اور علمی کانفرنسوں کے انعقاد پر تفصیلی بات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا: "عراقی ثقافتی ورثہ کی تنظیم کے سربراہ نے اس اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے اور الکفیل میوزیم کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کو الکفیل میوزیم کی انتظامیہ سے ملنے اور میوزیم کے بارے میں جاننے کے لئے بھی مدعو کیا گیا ہے۔"
جنرل اتھارٹی آف انٹیکس اینڈ ہیریٹیج کے صدر ڈاکٹر لیث مجید نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا: "اس ملاقات کے دوران دونوں فریقوں کے مابین مشترکہ کام کرنے کے طریقہ کار کے علاوہ تقافتی و تاریخی ورثہ کےتحفظ و بحالی، مخطوطات کو جمع کرنے، سائنسی میدان میں تعاون کے ساتھ ساتھ دستاویزات کی اشاریہ سازی اور دیگرعراقی میوزیمز کے ساتھ کوآرڈینیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: