ایام فاطمیہ کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےمضیف کی جانب سےزائریں کے لئے کھانے کے وسیع تر انتظامات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مضیف سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء(عليها السلام) کے یوم شہادت کےاحیاء کے لئے کربلا آنے والے زائرین اور عزاداروں کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے انھیں فوڈ پیکٹس، مشروبات اور چائے پیش کر رہا ہے۔

خاس طور پر شب جمعہ کو کھانے کی تقسیم کا یہ عمل زائرین اور عزاداروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر وسیع تر کر دیا گیا۔
مضيف کے انچارج الحاج عادل الحمّامي ن نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "حضرت عباس علیہ السلام کا مضیف اپنی روایت کے مطابق شب جمعہ سمیت مختلف مناسبات پر زائرین اور عزاداروں میں کھانے تقسیم کرتا ہے اور حضرت فاطمہ الزہراء(عليها السلام) کے ایام شہادت جن میں تینوں روایات کو شامل کیا گیا ہے، کے مواقع پر خصوصی اہتمام کرتے ہوئے زائرین اور عزاداروں کو کھانا، چائے، مشروبات اور پانی پیش کرتا ہے ۔

کیونکہ سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء(عليها السلام) کے یوم شہادت کےاحیاء کے لئے زائرین اور عزاداروں کی ایک بڑی تعداد روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام آتی ہے۔ لہذا ہم طرح طرح کے کھانے تیار کرتے ہیں اور انہیں ڈسٹربیوشن پوائنٹس کے ذریعے تقسیم کرتے ہیں۔ اس شب جمعہ کو بھی زائرین کی بہت بڑی تعداد کو کھانے کے پیکٹس پیش کئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: