قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کی جانب سے مقابلہ حفظ قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کی جانب سے حفظ قرآن کے گذشتہ کورس میں شرکت کرنے والے طالب علموں کے لئے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کے سربراہ سيّد حامد المرعبي نے بتایا کہ یہ قرآنی مقابلے ، خواہ حفظ سے متعلق ہوں یا دیگر قرآنی علوم سے، قرآن انسٹی ٹیوٹ اور اس کی شاخوں کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ موجودہ صحت کے حالات کے تناظر میں یہ مقابلہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کو اپناتے ہوئے منعقد کیا گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ قرآن مجید کے پہلے پانچ پارے حفظ کرنے والے طلباء نے مقابلہ میں حصہ لیا۔ اس مقابلے میں فاتحین کے تعین کے لئے ایک ماہرین کی نگرانی میں ایک خصوصی مرحلہ وارنظام ترتیب دیا گیا ہے۔ مقابلے کے پہلے مرحلے چھ فاتحین کو منتخب کیا گیا تھا، اور اگلے ہفتے پہلے فاتح کا تعین کرنے کے لئے مقابلے کا آخری راؤنڈ منعقد ہوگا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: