شعبہ سادۃ الخدم کی عزائی سرگرمیاں بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ الزہراء (عليها السلام) تین دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ سادۃ الخدم کی سالانہ عزائی سرگرمیاں بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ الزہراء (عليها السلام) تین دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو جکی ہیں۔

شعبہ سادۃ الخدم کے سربراہ سید۔ ہاشم الشامی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہماری یہ عزائی سرگرمیاں احیائےمراسم ایام فاطمیہ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تیار کردہ پروگرام کا حصہ ہیں۔ ایام فاطمیہ کے احیاء کے لئے ہمارا شعبے کی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:

پہلی سرگرمی: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں تین دن کے لئے مجالس عزاء کا قیام : شعبہ سادۃ الخدم کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کی یاد میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا تاکہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مقدس سیرت اور مصائب کو بیان کر کے اس سانحہ کا اھل بیت نبوی علیہم السلام، امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا جا سکے۔

یہ مجالس ہر روز شام چار بجے روضہ مبارک کے بیرونی صحن الجواد(ع) میں منعقد کی گیئں جن سے شيخ علي موحان خطاب نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں روایات و آیات کی روشنی میں گفتگو کی۔

کورونا وبا کے باعث موجودہ حالات کے پیش نظران مجالس میں ایس او پیز پر ہر ممکن عمل کیا گیا جس میں معاشرتی دوری، ماسک کا استعمال اور مجلس کی جگہ پر جراثیم کش سپرے شامل ہے۔ ان مجالس میں زائرین اورسید خادمین کی محدود تعداد نے شرکت کی۔

دوسری سرگرمی: روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں آنے والے زائرین اور عزاداروں کو چائے پیش کرنا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے السادة الخدم احیائے مراسم ایام فاطمیہ کے ضمن میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کو چائے پیش کرتے ہیں۔ السادة الخدم کی جانب سے عزادارن جناب زہرا سلام اللہ علیہا کو چائے پیش کرنا احیائے مراسم ایام فاطمیہ میں سے ہے اور ایام فاطمیہ کی شروع ہوتے ہیں روضہ مبارک کے سید خدام اپنے روایتی لباس میں ملبوس زائرین اور عزاداروں کی خدمت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں۔ زیارت اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد زائرین کرام کی بہت بڑی تعداد روضہ مبارک کے سید خدام کی جانب سے پیش کی گئی چائے بڑی عقیدت اور احترام سے پیتے ہیں۔ چائے پیش کرنے والے اور چائے پینے والے دونوں ہی اس کام کو اپنے لیے شرف اور سعادت قرار دیتے ہیں۔ زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر اس رسم عزاداری میں کے السادة الخدم ساتھ ساتھ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی عزاداروں اور زائرین کو چائے پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہے۔

انھوں نے کہا: "ایام فاطمیہ کے دوران بھی السادة الخدم اپنے روایتی لباس میں ملبوس روضہ مبارک کے اندر اور باہر ہر جگہ زائرین کی خدمت اور رہنمائی کرتے ہوئے اجروثواب سے بے نیاز صرف محبان اہلبیت کوسکون اور آرام فراہم کرنے کے جذبے سے مسلسل مصروف رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: