الکفیل یونیورسٹی میں حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی میں حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس عزاء یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔

مجلس عزاء کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد شیخ عبداللہ الدجیلی نے مجلس سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کی ابتداء رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ (فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے فاطمہ کی خوشنودی میری خوشنودی ہے جس نے فاطمہ (س)کو اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی اور جس نے مجھے اذيت پہنچائی اس نے خدا کو اذيت پہنچائی) سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام، یہ مرتبہ اور فضیلت حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کے سوا کسی مرد یا عورت کو حاصل نہیں ہے۔

انھوں نے حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کی سیرت طیبہ، فضائل و مرتبہ اور رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد ڈھائے جانے والے مظالم اورمصائب کا ذکر کیا جن کا سامنا جناب سیدہ کو کرنا پڑا۔

اس مجلس عزاء میں یونیورسٹی کے صدر پروفیسر نورس محمد شاہد الدہان ، وائس چانسلر اور فیکلٹی کے کچھ سربراہان ، پروفیسرز اور عملہ نے شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل یونیورسٹی علمائے کرام ، خطباء اور مفکرین کی میزبانی کر کے اہل بیت (ص) سے وابستہ ایام کو اس مقصد کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق مناتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: