سوشل میڈیا سائٹس اور شعور اجاگر کرنے میں ان کے کردار پر ایک تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی و تعلیم نے سوشل میڈیا سائٹس اور شعور اجاگر کرنے میں ان کے کردار پر ایک تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا ، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام مختلف شعبہ جات کے عملے پر مشتمل ایک گروپ نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال کے مناسب رویے کو پہچاتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹس کے استعمال سے متعلق مختلف ہنر اور معلومات سیکھنا ہے، کیونکہ یہ سائٹیں ایک نیا میڈیا اور معاشرتی رجحان بن چکی ہیں اور ان کے مثبت اور منفی دونوں اثرات ہیں۔ مثبت اثرات فوائد لاتے ہیں جبکہ منفی اثرات فرد یا معاشرے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ورکشاپ میں سماجی رابطوں کی سائٹس سے نمٹنے کے طریقوں، فحاشی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے مناسب رویے کو جاننے سے متعلق نکات کا ایک سیٹ شامل تھا۔
ورکشاپ کے انسٹرکٹر بشار تویج نے کہا: "اس ورکشاپ کا عنوان (سوشل نیٹ ورک کے طریق کار کے بارے میں شعور اجاگر کرنا) عصر حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے اوراس ورکشاپ کا مقصد سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مختلف ہنر اور معلومات سیکھنا ہے۔
انھوں نے کہا: "ورکشاپ میں درست اور گمراہ کن معلومات کو جانچنے، شائع ہونے والی خبر کی درستگی کو یقینی بنانے ، پبلشرز کے ساتھ بات چیت کرنے ، فیس بک پر صارف کے رویے سے متعلق جاننے اور مختلف سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: