مرکز خطابت برائے خواتین کی جانب سے حفاظتی اقدامات اور سماجی دوری اپناتے ہوئے امتحان حضوری کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے اعلان کیا کہ آن لائن تدریسی نصاب کی تکمیل کے بعد تمام تر حفاظتی اقدامات اور سماجی دوری اپناتے ہوئے امتحان حضوری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر تغرید عبدالخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: انسٹی ٹیوٹ نے اپنے پہلے ، دوسرے اور تیسرے مرحلے کے دو کورسز (نور زہرہ) اور (البتول) کے تدریسی نصاب کو آن لائن کلاسسز کے ذریعے مکمل کرنے کے بعد امتحان حضوری کا انعقاد کیا ہے اور طالبات کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ترحفاظتی تدابی اور سماجی دوری کو اپنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے باعث موجودہ تعلیمی سال میں درس وتدریس کے لئےآن لائن کلاسز منعقد کی جا رہی تھیں اور رواں سال انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ پہلا امتحان حضوری ہے۔

انھوں نے کہا: " ہماری کوشش تھی کہ صحت کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اور روضہ مبارک کی صحت کی ہدایات اور سفارشات پرعمل کرتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جائے۔ ہم نے نجی تعلیمی مواصلات کے پلیٹ فارمز (ٹیلیگرام) کے ذریعے اور گروپ سسٹم پر عمل کرکے آن لائن تعلیمی سال کا آغاز کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان امتحانات کے ابتدائی نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں آن لائن پیش کیے جانے والے کورسزمیں درس و تدریس کا عمل نتیجہ خیز رہا ہے اور اساتذہ شیڈیولڈ پروگرام کے مطابق اسباق کو واضح اور قابل فہم انداز میں پہنچانے میں کامیاب رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: