ناروے کے سیاح کا الکفیل میوزیم کا دورہ کیا۔

ناروے کے سیاح (يورن بيورن) نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ لاسلام) کے الکفیل میوزیم کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، انھیں میوزیم کی ڈسپلے یونٹ اور اسٹوریج کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے میوزیم اور ڈسپلے کے لئے استعمال ہونے والے طریقوں اور تکنیکی طریقہ کارکے بارے میں مکمل وضاحت بھی سنی، جس میں نوادرات ، ان کی تاریخ ، پیش کش اور تحفظ کے بارے میں ایک مختصر جائزہ لیا گیا۔

يورن بيورن نے میوزیم میں پائی جانے والی قیمتی اور نایاب اشیاء جیسے تلواریں ، قیمتی قالین اور مخطوطات کو بے حد پسند کیا۔ يورن بيورن نے ان ڈسپلے اسکرینوں کی بھی تعریف کی جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ لاسلام) کے میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے بنائی تھیں۔
اس دورے کے اختتام پر يورن بيورن نے کہا: "میں نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ لاسلام) کے میویم کے آفیشلز سے ملاقات کی ہے۔ آپ کی مہمان نوازی اور مجھ سے ششفقت اور تعاون پر دل سے شکریہ۔ آپ سے دوبارہ ملنا چاہوں گا۔ "

يورن بيورن ایک مصنف ، سیاح اور پبلک اسپیکر ہیں ، اور وہ دنیا کے تمام ممالک کا دورہ کرنے والے سب سے کم عمر نارویجیئن ہیں اور کربلا اور اس کے مقدس مقامات سمیت عراق کے 18 گورنریٹس کا دورہ کر چکے ہیں، اورعراق ان کی سیاحت کا آخری ملک تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: