کربلا میں فرسٹ اور تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے محکمہ انجینئرنگ پروجیکٹس نے کربلا میں فرسٹ اور تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت کا اعلان کیا اور فرسٹ اور تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر کا پہلا مرحلہتقریبا مکمل کیا جا چکا ہے۔

یہ پراجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے ، جس کا مقصد تعلیم کے شعبے میں ایک جامع اور جدید انفراسٹرکچر کی تشکیل ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ضیاء ماجد السائغ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ کربلا گورنریٹ میں تعلیم کے عمل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا جس کی وجہ سے یہ پراجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے لئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔

اس پروجیکٹ کے نگران انجینئر علی حمید نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "فرسٹ اور تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس پراجیکٹ پر کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیرنگرانی کیا جا رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ تقریبا مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تعمیراتی کام مرتب کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تیز رفتاری سے جاری ہیں اور انشااللہ یہ پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا ، "ابھی جو کام کئے جا رہے ہیں ان کھڑکیوں میں شیشے لگانا اور دروازے کوپینٹ کرنا، کھڑکیوں کے کچھ حصوں کی تنصیب اور دیواروں کو پینٹ کرنا شامل ہیں۔ گلیزنگ کا کام ختم ہونے کے ساتھ ہی پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ جہاں تک سسٹمز کا تعلق ہے تو الارم ، فائر الارم ، کولنگ، انٹرنیٹ، نگرانی اور سیکیورٹی سسٹمز پر کام جاری ہے۔"

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : "انفراسٹرکچر مرحلے میں جاری کام جس میں پروجیکٹ کےاردگرد بیرونی دیوار کی تعمیر شامل ہے، کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اس منصوبے میں ترقیاتی کاموں کے لئے اضافی مرحلہ شامل کیا گیا ہے، جو اس کمپلیکس کے لئے سڑک کی تعمیر اور فٹ پاتھ سے متعلق ہے، اور اس پر بھی 40٪ کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پراجیکٹ 45،000 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اسکولوں (بنیادی ، ثانوی اور سیکنڈری + ثقافتی مراکز) کی تعمیر کے ذریعے مربوط اور جامع تعلیمی انفراسٹرکچر کی تشکیل دینا ہے تاکہ جدید طریقہ تدریسی کے ذریعے علمی خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کیا جاسکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: