قرآن مرکز کی جانب سے دارالحکومت بغداد میں قرآن کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز بغداد برانچ کی جانب سے تلاوت، حفظ اور قرآنی علوم وامور پر مشتمل قرآن کورسز کے انعقاد کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں اہل بیت (ع) کی فکر و تعلیمات اور قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ یہ کورسزتمام عمر کے افراد کے الگ الگ مرتب کئے گئے ہیں اور کورونا وائرس کے باعث حفظان صحت کےاصولوں اورحفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے منعقد کئے جا رہے ہیں۔
ان کورسز کا انعقاد قرآنی امور کے ماہرین کی زیر نگرانی متعدد مساجد اور حسینیات میں کیا جا رہا ہے اور مرتب کردہ ٹائم ٹیبل کے مطابق تمام عمر کے گروپس کو رہنمائی اور تربیت دی جا رہی ہے اور صحت کی موجودہ صورتحال کی وہ سے ہر کورس میں شرکاء کی محدود تعداد شرکت کر رہی ہے۔

ان کورسز میں تلاوت ، تحقیق اور حفظ کے قواعد سکھانے کے علاوہ علوم القرآن پر بھی لیکچرز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کورسز اپنے شیڈول اورنصاب کے مطابق جاری ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز سالانہ بنیادوں پر متعدد قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے لیکن کورونا وبا کے باعث زیادہ تر پروگرامز کا انعقاد مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا جا رہا تھا، لیکن اب مرکز کی جانب سےعراق کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اورکورونا سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے شرکاء کی ایک محدود تعداد کی موجودگی میں قرآنی پروگرامز اور سرگرمیوں کے انعقاد کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: