الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم 40 سالہ مریض کے دل میں تین شریانوں کی کامیابی سے پیوندکاری کی ہے۔

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چالیس سالہ مریض کے دل میں تین شریانوں کو کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔
ہسپتال میں کارڈیک سرجری کے ماہر ڈاکٹر بشير اكبنار نے کہا، "ہماری میڈیکل ٹیم 40 سالہ مریض کے دل میں تین شریانوں کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ مریض کی گردن کی بائیں جانب شریان کو صاف کرنے میں کامیاب رہی ہے۔"
انھوں نے کہا،"مریض دماغی فالج اورامراض قلب میں مبتلا تھا اور مریض کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔ دوران تشخیص کیتھرائزیشن کے عمل سے پتہ چلا کہ مریض کی شریانیں بند ہوچکی ہیں۔
انھوں نے معلومات میں اضافے کے لئے بتایا کہ یہ رکاوٹ صرف دل کی شریانوں میں ہی نہیں ہوتی بلکہ جسم کے کسی بھی عضو میں ہوسکتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: