جشن ولادت حضرت فاطمہ زہراء (علیھا السلام) کی پر مسرت مناسبت پر(فاطمة الزهراء -عليها السلام- بهجة النبوّة) کے عنوان سے مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے (20 جمادی الثانی) بمطابق 6 فروری 2010 کو جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا (علیھا السلام) کی پر مسرت مناسبت پر(فاطمة الزهراء -عليها السلام- بهجة النبوّة) کے عنوان سے ایک تحریری مقابلہ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکز کی سربراہ محترمہ فاطمیہ السید عباس الموسوی نے کہا: "اہل بیت (عليهم السلام) کی فکر اور تعلیمات کو تمام دنیا تک پہنچانے کے لئے ہم نے یہ مقابلہ حضرت فاطمیہ زہراء(عليها السلام) کے جشن ولادت کی پر مسرت مناسبت پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"
انہوں نے کہا: "یہ مقابلہ سید محمد علیالحلو (رحمه الله) کی لکھی ہوئی کتاب (مشاهدات الملأ الأعلى شرح حديث الكساء) کے خلاصہ لکھنے پر مرکوز ہے، اوربہترین خلاصے کے انتخاب کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی مرتب کی گئی ہے جو مقابلے کے شرکاء کی جانب سے بھیجے گئے تحریری مواد کو چیک کرے گی۔"
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اس مقابلےمیں شرکت کے لئے شرائط حسب ذیل ہیں۔
1. مقابلے میں حصہ لینے کے لئے عمر کم از کم حد 18 سال ہے۔
2- تفسیر کا خلاصہ صرف قرآن مرکز کی ای میل پر بھیجا جانا چاہئے
انھوں نے مزید بتایا کہ یہ مقابلہ خواتین کے لئے ہے اور خلاصہ بھیجنے کی آخری تاریخ (3 فروری ، 2010) ہے۔ خلاصہ پر مشتمل تحریر زیادہ سے زیادہ 10 صفحات پر مشتمل ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ مقابلے کے فاتحین کا اعلان الکفیل نیٹ ورک کی ویب سائٹ اور قرآن مرکز کی فیس بک کے ذریعے کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: