ذہنی معذوروں کے مرکز دارالحنان کی چھت کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ مینٹینس سیکشن نے کربلا میں موجود ذہنی معذوروں کے مرکز دارالحنان کی چھت کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے۔ چھت کی بحالی اور اسے بارشوں کے پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے اس پر تین مختلف تہوں پر مشتمل ایک ثانوی چھت کی کوٹنگ کی گئی ہے. یہ کام روضہ مبارک کی جانب سے اس مرکز کو فراہم کی جانے والی خدمات کا حصہ ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن میں موجود شعبہ تعمیرات کے انچارج انجینئر محمد مصطفی شاکر طویل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ مرکز کے جس چھت کی مرمت کی گئی ہے اس کا کل رقبہ (2000 مربع میٹر) ہے۔ مرکز کے چھت کی بحالی کے لئے سب سے پہلے چھت پرڈالی گئے انسولیشن مٹیریل کو ہٹایا گیا اور چھت کی مرمت کرنے کے بعد تین مختلف تہوں پر مشتمل ایک ثانوی چھت کی کوٹنگ کی گئی ہے۔ "

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "یہ کام مرکز کی بحالی کے کاموں کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں۔ پہلے مرحلے میں بجلی، پانی اور سیوریج کی از سرنو وائرنگ ، نئے واش رومز کی تعمیر، کمروں میں نیا فرش ڈالنے، باورچی خانے کی مرمت اور بحالی، دیواروں دروازوں اور کھڑکیوں کی مرمت کرنے کے بعد نئے سرے سے ان پر سفیدی اور پینٹ اور مرکزی صحن کی مرمت اور آرائش کے کام کئے گئے ہیں۔ ہمارے عملے نے دوسرے مرحلے میں مرکز کی چھت کی بحالی اور ممت کا کام شروع کیا تھا تا کہ بارشوں کے پانی سے چھت کو محفوظ رکھا جا سکے اور اس کام کے ذریعے سے اس مرکز کی بحالی کے پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ "

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کام روضہ مبارک کے ان انسانی وخدماتی منصوبوں کا حصہ ہے جن پر روضہ مبارک ایک طویل عرصے سے معاشرے کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: