نجف اشرف کے گورنر کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کی شرف یابی

نجف اشرف کے گورنرسيد لؤي الياسري نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات اورعراقی معاشرے کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے مرتب کردہ میگا پراجیکٹس کو بے حد سراہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار نجف اشرف کے گورنرسيد لؤي الياسري نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت اورمراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل انجینئرمحمد اشیقر اور بورڈ آف گورنرز کے متعدد ممبران اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران انہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات اورعراقی معاشرے کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

ملاقات کے اختتام پرگورنر نجف نے روضہ مبارک کی بہترین دیکھ بھال کرنے اور زائرین کو خدمات کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر حرم مطہرکے سینئر آفیشلز اور خدام کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: