شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت کے احیاء کے لئے نجف اشرف میں خصوصی مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت کے احیاء کے لئے نجف اشرف میں خصوصی مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر تغرید عبدالخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "اس خصوصی مجلس عزاء کا انعقاد شعبہ خطابت برائے خواتین کی عزائی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ ہمارے وفد نے نجف اشرف پہنچنے پر سب سے پہلے میں روضہ مبارک امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام پر حاضری دی اور انھیں جناب سیدہ حضرت فاطمہ زہراء (عليها السلام) کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کی۔
اس کے بعد وفد کی جانب سے قرية الغدير کی مسجد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مجلس عزاء کے دوران حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) کی حیات طیبہ اور اللہ تعالی اور رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کی عزت و منزلت اور ان مصائب کا ذکر کیا گیا جن کا سامنا جناب سیدہ کو کرنا پڑا۔
اس کے بعد حضرت زہراء (سلام اللہ علیھا) پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تمثیل بھی پیش کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: