حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے تعاون سے اھل کربلا کی انجمن موکب اھالی کربلا کا حضرت امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے یوم شہادت پر نجف اشرف میں بہت بڑا جلوس۔

حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے یوم شہادت پر جہاں بہت سی انجمنوں کے جلوس روضہ مبارک حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام میں آئے وہاں اھل کربلا کی مرکزی انجمن موکب اھالی کربلا کا جلوس بھی 21 رمضان 1434ھ بمطابق 30 جولائی 2013 ء کو رات کے وقت اپنے مقررہ مقام سے برآمد ہوا اور جلوس میں شامل اھل کربلا کی بڑی تعداد ماتم کرتے ہوئے حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے روضہ مبارک میں داخل ہوا اور وہاں پر ماتم داری کے بعد جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔
یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ انجمن حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعائر حسینی اور انجمنوں کے سیکشن کے اندر نمائندگی کرتی ہے۔
دونوں روضوں کے شعائر حسینی اور انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ جناب الحاج ریاض نعمت نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا اس ماتمی جلوس میں مؤمنین کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور یوم شہادت نجف اشرف میں زیادہ سے زیادہ عزاداری کے قیام کے لئے سیکشن نے کربلا کی ماتمی انجمنوں سے رابطہ کیا اور جلوس اور ماتم داری وغیرہ کے شیڈول کو طے کرنے کے لئے ان سے رائے مشورہ لیا اس جلوس میں شرکت کے لئے کربلا کے دونوں حرموں کی 60 بسوں میں مؤمنین کو کربلا سے نجف اشرف اور وہاں سے واپس کربلا لایا گیا اور دونوں حرموں کی طرف سے انہیں تمام تر سہولیات مہیا کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: