ٹیکنالوجی فار کربلا فورم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ٹیکنالوجی فار کربلا فورم کا انعقاد کیا ہے۔ اس فورم کے انعقاد کا مقصد تعلیم کے بنیادی ، کامیاب اور موثر اصولوں اور سکلز کے بارے میں جاننا اور الیکٹرانک پلیٹ فارمزکے موثر استعمال کا فروغ ہے تاکہ ضروری تعلیمی اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

فورم کا آغاز ہفتہ 24 جمادی الاول 1442 ہجری بمطابق 9 جنوری 2021 ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن کانفرنس ہال میں ہوا جس میں وزارت اعلی تعلیم و تحقیق کے نمائیدوں، یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور سرکاری شعبہ جات کے نمائیدوں اور ماہرین نے شرکت کی۔

اس فورم کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الکعبی نے فورم سےخطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی اور جنرل سیکریٹری کو اس فورم کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اداروں اور خاص طور پر سرکاری اداروں کے مابین مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کی جاسکیں۔

کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرلعباس عودة نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات نے ہمیں مختلف تعلیمی ذرائع استعمال کرنے کی ترغیب دی ہے، جس میں سب سے اہم ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔

اس کے بعد ای لرننگ کی اہمیت پرریسرچ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کی تفصیل حسب ذیل ہے:

- وزارت اعلی تعلیم میں الیکٹرانک تعلیم کی حقیقت / پروفیسر ڈاکٹر عامر سلیم الامیر / وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق میں ای ایجوکیشن کے کوآرڈینیٹر ۔

- ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن / پروفیسر ڈاکٹر یوسف خلف یوسف / وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق میں کاروباری منصوبوں کے ڈائریکٹر

- عراق اور اس کی سلامتی میں نیٹ ورکس کا مستقبل / ڈاکٹر حمود شکر محمود / عراق میں سسکو کے علاقائی نمائندے / منصور یونیورسٹی کالج ۔

- ای-لرننگ میں استعمال ہونے والی گوگل ایپلی کیشنز / پروفیسر ادی علی احمد / یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں سنٹر فار ملٹی میڈیا اینڈ ای لرننگ کے ڈائریکٹر

- فرد اور معاشرے کو سائبر کرائم سے محفوظ معاشرے کی طرف آگاہی کے لئے تعلیم دینا / پروفیسر محمد مردان محمود / کنسلٹنٹ سائبر کرائم

ریسرچ سیشن کو مکمل کرنے کے لئے فورم کی سرگرمیاں آج سہ پہر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ فورم کے اختتام پر تجاویز اور سفارشات پیش کی جائیں گی اور فورم سے حاصل کردہ اہداف اور نتائج پر بات کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: