(ٹیکنالوجی فار کربلا) فورم کا اختتامی اجلاس

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے (ٹیکنالوجی فار کربلا) کے عنوان سے منعقدہ فورم ہفتہ کی شام 24 جمادی الثانی 1442 بمطابق 9 جنوری 2021.کو اختتام پذیر ہوا۔ یہ فورم کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام
کے امام الحسن علیہ السلام کے ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس فورم کے شام کے اجلاس میں عراق میں ای لرننگ کے فروغ کے لئے تحقیقی مقالات پیش کئے گئےجن کی تفصیل حسب ذیل ہے:

پہلا تحقیقی مقالا: موجودہ شہروں کوسمارٹ شہروں میں تبدیل کرنے کے لئے ضروری وسائل اور ان کی کامیابی کے لئے ضروری عناصر / ڈاکٹر حید العمید / متحدہ عرب امارات میں گورننس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے مشیر۔

- دوسرا تحقیقی مقالا: بچوں کے لئے پروگرامنگ / انجنیئر علی عادل علی الزبیدی / وزارت اعلی تعلیم و سائنسی تحقیق / پروفیسر مصطفی خالدمزعل ڈائریکٹر AiNi انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنی کے تعاون سے۔

تیسرا تحقیقی مقالا: ای لرننگ اور وزارت تعلیم / وائل وحيد شاتي / جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریکولہ میں ای لرننگ ڈویژن کے سربراہ ۔

چوتھا تحقیقی مقالا: عراق کے ذریعہ ڈیزائن کردہ الیکٹرانک نظام / وسام علي الخزاعي / الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی۔

- پانچواں تحقیقی مقالا: ثقافتی پروگرام اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن (ایک ماڈل کے طور پر الکفیل یوتھ پروجیکٹ) / ماھر خالد المیاحی / روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ ۔

چھٹا تحقیقی مقالا: انتظامی کام میں نیٹ ورک ایپلی کیشن کی اہمیت / پروفیسر فراس عباس حمزہ / روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کمیونیکیشنز ڈویژن کے سربراہ ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: