ام البنین (عليها السلام) وویمن لائبریری نے جامعہ کربلا میں فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیزکی لائبریری کی تنظیم نو کا کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین وویمن لائبریری کے عملے نے(فيوضات معرفيّة) کے نعرے کے ساتھ اپنے منصوبے کو دوبارہ شروع کیا ہے ، جس کا مقصد متعدد سرکاری اور نجی اداروں میں لائبریریوں کے قیام اور بحالی میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ معلومات کے تحفظ کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے اور جو بروقت اور مناسب انداز میں سب کو دستیاب ہوں۔ ام البنین وویمن لائبریری ان مقاصد کے حصول کے لئے(وویمن لائبریری اپنی ثقافتی جہتوں کے ساتھ پائیدار ترقی کے حصول میں ایک بنیادی شراکت دار ہے) کے عنوان کے تحت کام کر رہی ہے۔
اس منصوبے کو ، جو کورونا وبائی بیماری کے نتیجے میں تعطل کا شکار تھا ، جامعہ کربلا میں فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیزکی لائبریری سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اام البنین وویمن لائبریری میں ٹرسٹ یونٹ کی سربراہ أزهار عبد الجبار نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ہم نے کورونا وبا کے پھیلاؤ سے قبل جامعہ کربلا کی فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیزکی لائبریری میں (9000) سے زیادہ ثقافتی اور دینی کتب کی تنظیم اور ترتیب کا کام شروع کیا تھا لیکن کورونا وبائی مرض کے سبب احتیاطی تدابیر کی وجہ سے یہ کام روک دیا گیا تھا۔ اب معمول کی صورتحال کی بتدریج واپسی کے ساتھ ہم ان کاموں کو دوبارہ شروع کرچکے ہیں۔ جس میں لائبریری کی ایک خصوصی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "ٹیم نے لائبریری میں موجود کتابوں کی عنوان کے لحاظ سے ترتیب اور درجہ بندی کرتے ہوئے انہیں سیریل فائلنگ سسٹم کے تحت الماریوں میں ترتیب دیا ہے ، اور لائبریری میں کسی بھی کتاب کے مقام کی نشاندہی کرنے کے لئے کتابوں پر بار کوڈ ز چسپاں کی گئیں ہیں ۔ اسی طرح الماریوں کی تعداد اور ان کے عنوان کی نشاندہی کرنے کے لئے ان پر بھی بارکوڈز کو چسپاں کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی آف کربلا میں فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز کی لائبریری کی ڈائریکٹرهيفاء موسى نے وویمن لائبریری ٹیم کی مہارت کی تعریف کی ، جو لائبریری میں کتب کی فہرست سازی اور ترتیب دینے کے لئے جدید طریقوں کا استعمال کر رہی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی لائبریری کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ لائبریری کو جدید انٹرنیٹ سافٹ ویئر بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ شیلفز سے کتابوں کے انتخاب کےعمل میں سہولت پیدا کی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: