روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اپنی علاقائی یونٹس کے ذریعے مختلف محاذوں پر خدمات پیش کرنے والے پاپولرموبلائزیشن کے بہادر جوانوں کو امداد اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور ڈویژن کی جانب سے القائم،عکاشات اور سامراء کے آپریشنل سیکٹرز پر تعینات جوانوں کے لئے ایک امدادی قافلہ روانہ کیا گیا ہے۔ اس مہم میں ڈویژن سے وابستہ مواکب اور پاپولرموبلائزیشن بریگیڈ / 26 کا تعاون بھی شامل ہے۔
یہ امدادی مہم گذشتہ مہمات کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو ڈویژن پاپولرموبلائزیشن کے بہادر جوانوں کو لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کے علاوہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثرہ غریب اور نادار خاندانوں کی امداد و بحالی کے لئے جاری رکھے ہوئے ہے۔
نجف گورنریٹ میں ریلیف اینڈ سپورٹ یونٹ کے سربراہ اشرف عقیل محبوبۃ نے کہا: "اس مہم میں شریک مواکب کی جانب سے عراق اور شام کو الگ کرنے والی سرحد پر تعینات جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ انھیں موسم سرما کے کپڑے ، کمبل ، طبی سامان ، لکڑی ، تیل ، پھل ، کھانے پینے کی اشیاء، دیگر ضروری اشیاء اور لاجسٹیکل اشیاء فراہم کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا ، "اس مہم میں سامراء آپریشنل سیکٹرزکو بھی شامل کیا گیا تھا ، جس میں ڈویژن کی مختلف گورنریٹس کی علاقائی یونٹس کے تعاون سے جوانوں کو درکار ضروری سامان اور لاجسٹیکل اشیاء فراہم کی گئیں۔ "
اسی تناظر میں کرنل فاهم الخفاجي نے کہا: "اسکواڈ کی قیادت کے حکم سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، جس میں اسکواڈ کے مختلف سیکشنز سے وابستہ سٹاف، افسر اور انٹلیجنس ، سلامتی ، تعلقات اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے نمائندے شامل تھے۔ کمیٹی کو مواکب کے تعاون سے پاپولرموبلائزیشن کی 13 ویں ، 17 ویں ، 18 ویں ، 19 ویں اور 46 ویں بریگیڈ ز کو امداد فراہم کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔ "