بٹیر کی افزائش سے متعلقہ یونٹ ماہانہ پیداواری صلاحیت (20 ہزار) پرندوں کو رواں سال کے دوران دوگنا کرنے کا ہدف رکھتی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الکفیل پبلک انویسٹمنٹ کمپنی سے وابستہ بٹیر کی افزائش سے متعلقہ یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یونٹ کی ماہانہ پیداوار (20 ہزار) پرندوں تک پہنچ چکی ہے اور یونٹ رواں سال کے دوران اپنی پیداواری صلاحیت کو کو دوگنا کرنے کا ہدف رکھتی ہے تاکہ مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ پیداواری صلاحیت کو کو دوگنا کرنے کا ہدف مقامی مارکیٹ میں اس مصنوع کی بہت زیادہ طلب کے نتیجے میں رکھا گیا ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر رسول ال رمحمہ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "بٹیروں کی افزائش کا پروجیکٹ کربلا گورنریٹ میں جدید ترقیاتی منصوبہ ہے اور یہ عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ خود کفالت کے حصول، ملکی مصنوعات کے فروغ اور درآمد ات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ " .

انہوں نے کہا: "یہ پروجیکٹ میں تمام ضروری اشیاء اور جدید الات سے لیس چار ہالز پر مشتمل ہے جن میں انڈے رکھنے اور بچوں کی پرورش کرنے کے لئے ہیچریز اور انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ ہر ہال میں جدید اور بڑے سائز کے پنجرے موجود ہیں جن میں انڈوں کے حصول کے لئے (6000) مادہ بٹیر کو رکھنے کی گنجائش ہے۔"

انہوں نےمزید کہا: "پروجیکٹ کی ماہانہ پیداوار (20،000) پرندوں کی ہے جو تیار شدہ انڈوں کے ساتھ الکفیل مراکز اور دیگر مارکیٹوں کو فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ فرٹیلائزڈ انڈے پروجیکٹ کے اندر ہیچنگ کے عمل میں استعمال ہوتے ہیں .

قابل ذکر بات یہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بہت سے صنعتی ، زرعی اور جانوروں کے منصوبے اپنائے ہیں جو خود کفالت کے حصول، ملکی مصنوعات کے فروغ اور درآمد ات کو کم کرنےکے لئے شروع کئے گئے ہیں ، جیسے 10،000 مربع میٹر کی تعمیررتی رقبے پر مشتمل سرخیل اور بٹیر کی افزائش نسل کا منصوبہ جو (نجف۔ کربلا) روڈ پر واقع ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: