بصرہ ہیریٹیج سنٹر کی جانب سے ہائی اسکول کے طلباء کے لئے فکری مصنوعات پر مشتمل نمائش کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ البصرہ ہیریٹیج سنٹر نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن بصرہ کے تعاون سے شطِّ العرَب/ منطقة الكباسي کے علاقے میں بصرہ کی تاریخ و ثقافت سے متعلق اپنی فکری مصنوعات کو پیش کرنے کے لئے ایک نمائش کا انعقاد کیا ہے۔

نمائش میں مرکز کی جانب سے پیش کی جانے والی اشاعتوں، مطبوعات اور کتب کا ایک متنوع ذخیرہ شامل کیا گیا ہے ، نیز بصرہ کے ورثہ کے مختلف پہلوؤں کو پیش کرتی پینٹنگز اور ڈرائنگز کا ایک مجموعہ بھی نمائش کا حصہ ہے۔

نمائش میں نایاب مخطوطات کا ایک مجموعہ بھی شامل ہے جو شہر کی قدیم تاریخ کو بیان کرتا ہے جو اسکالرز اور ممتاز افراد نے مختلف ادوار میں لکھا تھا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اس نمائش کا انعقاد خصوصی طور پر ہائی اسکول کے طلباء کے لئے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے شہر کی تاریخ اور ورثہ سے آشنا ہو سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: