کربلا ہیریٹیج سنٹرکی جانب سے شائع ہونے والی نئی کتاب (صحافة العتبات المقدّسة في العراق)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ کربلا ہیریٹیج سنٹر نے 2003 سے 2016 کے دوران عراق کے مقامات مقدسہ، شیعہ اوقاف بورڈ اور شیعہ مزارات کی طرف سے شائع ہونے والی علمی وفکری مطبوعات کے بارے میں ایک کتاب شائع کی ہے۔

مرکزکی جانب سے یہ کتاب (صحافة العتبات المقدّسة في العراق) کے عنوان سے شائع کی گئی ہے جو کہ ان مطبوعات کے تعارف پر مشتمل ہے۔

الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے مرکز کے سربراہ ڈاکٹرإحسان الغُريفي نے کہا کہ مطبوعات کو صحافتی دنیا میں رائج نظام کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے اورکسی بھی ناشر کی مطبوعات میں پہلے اخبارات ، پھر رسائل اور پھر کتابوں کو ان کی تمام تر تفصیلات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ کتاب میں ناشرین کی ترتیب حسب ذیل ہے۔
روضہ مبارک امام علی علیہ السلام،
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام،
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام،
روضہ مبارک امام موسی کاظم و امام محمد تقی علیہم السلام کاظمین ،
مسجد کوفہ،
شیعہ اوقاف بورڈ ،
دیگر مقامات مقدسہ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: