مابین الحرمین روزانہ سنیکڑوں قالین بچھائے جاتے ہیں

مابین الحرمین ڈویژن سے وابستہ قالین یونٹ سارا سال زائرین کی خدمت کے لئے مصروف عمل رہتا ہے۔
مذکورہ یونٹ کے سربراہ جناب محمد علی موسی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "عام دنوں میں یونٹ کا عملہ روضہ مبارک امام الحسین علیہ السلام کے داخلی دروازے سے مابین الحرمین کے وسط تک قالین بچھا کر نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ تیار کرتا ہےجبکہ زیارت کے ایام اور جمعہ کے موقع پر قالین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام تک بچھائے جاتے ہیں۔ "
انھوں نے کہا: "نماز کی ادائیگی کے لئے قالین اس انداز سے بچھائے جاتے ہیں کہ زائرین کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ ہمارے پاس قالینوں کی وافر مقدار موجود ہے اور زائرین کی تعداد کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ تیار کی جاتی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "یونٹ کا کام قالین بچھانے تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ نمازیوں کی صفوں کو منظم کرنا اور انھیں قبلہ کی سمت بتانا، نماز جماعت کے دوران خواتین اور مردوں کے لئے الگ صفیں قائم کروانا، اور اس کے ساتھ ساتھ مابین الحرمین زائرین کے آرام کرنے اور انفرادی عبادت کے لئے جگہیں تیار کرنا ہے۔ "
انھوں نے کہا: "یہ یونٹ مابین الحرمین قالین کی صفائی کا بھی ذمہ دار ہے۔ وقتا فوقتا قالینوں کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے واشنگ پلانٹ کے حوالے کرنے کے لئے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ واشنگ مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے یونٹ کا عملہ قالینوں کی فوری صفائی کے لئےبھی کام کرتا ہے۔"
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا: "مابین الحرمین بچھائے جانے والے ہر قالین کی لمبائی 6 میٹر اور چوڑائی ایک میٹر ہے۔ عام دنوں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 200 ہے جبکہ زیارت کے دنوں، جمعہ اور عیدین کے موقع پر یہ تعداد 800 تک پہنچ جاتی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: