عراق کے وزیر زراعت کا روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زرعی منصوبوں کا دورہ

عراق کے وزیر زراعت انجینئرمحمد کریم الخفاجی نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے زرعی منصوبوں اور اس شعبے کی ترقی کے لئے روضہ مبارک کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ملک کی زرعی شناخت کی بحالی میں موثرکردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر زراعت محمد کریم الخفاجی نےان خیالات کا اظہار جمعہ کی شام (1 جمادی الثانی 1442 ہجری) بمطابق (15جنوری 2021) کوالفردوس زرعی منصوبے کے دورے کے دوران کیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر اور زرعی شعبے کے نگران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران ، انھیں پروجیکٹ کی تفصیلات اور اس میں پیدا ہونے والی اہم ترین مصنوعات ، نیز زراعت میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کے معیار اور پیداوار پر ان کے مثبت اثرات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر زراعت نےفرسٹ اینڈ تھرڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ بھی کیا اورعراقی معاشرے کو جدید اور وسیع ترعلمی خدمات کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بےحد سراہا۔
ان کی تعریف کا اظہار کیا۔
اس دورے کے اختتام پر وزیر زراعت نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی زیارت کی اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سینیئر آفیشلز اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: