ڈپٹی سیکریٹری جنرل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) :علوم و معارف اهل بیت (ع) کے حوالے سے حلہ ایک اہم شہر ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عباس موسی احمد نے کہا ہے کہ علوم و معارف اهل بیت (ع) کے حوالے سے حلہ ایک اہم شہر ہے اور عراق کے اسلامی اور تاریخی ورثہ میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس شہر کے تہذیب و تمدن کی تاریخ بہت وسیع ہے جس کا تذکرہ سینکڑوں تاریخی ، ادبی ، رجالی ، جغرافیائی کتب اور سفرناموں میں ملتا ہے۔
یہ شہر علمی و فکری زرخیزی کے لئے بھی جانا جاتا ہے اور دینا کے قدیم ترین حوزات میں ایک ایک حوزہ اسی شہر میں قائم کیا گیا تھاجس نے تاریخ ، فقہ ، اصول ، علم الرجال ، ادب وغیرہ میں بلند پایہ محققین اور علماء جن میں إدريس الحلّي، المحقّق الحلّي، العلّامة الحلّي، ابن طاووس شامل ہیں، کو جنم دیا۔ یہی وجہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس شہر کے علمی و تہذیبی ورثہ کے احیاء کے لئےحلہ ہیریٹج سینٹر قائم کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عباس موسی احمد نے حلہ ہیریٹج سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سيد ليث الموسويّ اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے نائب سربراہ شیخ علی الاسدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: