الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا حضرت فاطمہ(س) کے یوم شہادت کے حوالے سے تمثیلی پروگرام

بروز ہفتہ 2جمادی الثانی 1442 ہجری (16 جنوری 2021ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین نے تاریخ کے ان المناک صفحات کو تمثیلی طور پر پیش کیا کہ جن سے حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کی زندگی مصائب اور غموں سے بھر گئی۔
حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا) کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والے یہ تمثیلی پروگرام کا انعقاد الکلینی کمپلکس کے مرکزی ہال میں ہوا کہ جہاں الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طالبات اور تدریسی عملے نے شرکت کی۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے بتایا کہ یہ تمثیلی پروگرام دو گنٹے تک جاری رہا اور اس میں 30طالبات نے تاریخ کے سات مناظر کو تمثیلی طور پر پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: