روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت فاطمہ زہراء(س) کا یوم شہادت منانے کے لیے متعدد عزائی پروگراموں کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کا یوم شہادت منانے کے لیے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جن میں مجالس عزاء کا انعقاد، ماتمی جلوس اور دیگر عزائی پروگرام شامل ہیں۔
اس المناک شہادت کو عقیدت واحترام سے منانےکے لیے روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کی طرف سے کیے جانے پروگراموں کی تفصیل کچھ یوں ہے:
شعبہ خطابت کی طرف سے صحن مبارک میں صبح کے وقت تین روزہ مجالس عزاء
دینی امور کے سیکشن کی طرف سے اس مناسبت سے دینی ندوہ ومجلس عزاء
روضہ مبارک کے صحن میں خواتین کی مجالس عزاء
شیخ کلینی کمپلکس میں الکفیل گرلز سکول کی طرف سے خواتین کی مجالس عزاء
فیملی کلچر سنٹرکی طرف سے آن لائن مجلس اور معلوماتی مقابلہ
سادۃ الخدم کی طرف سے عزائی پروگرام اور مجالس عزاء
کربلا اور دیگر شہروں سے آنے والے ماتمی جلوسوں کی رمضہ مبارک میں آمد کہ جس کے انتظمات شعائر حسینی ومواکب سیکشن کی طرف سے کیے گئے ہیں
روضہ مبارک کی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے ذریعے نیابت میں زیارت
پورے روضہ مبارک میں سوگ کے اظہار کے لیے سیاہ پرچم اور سیاہ چادریں آویزاں کی گئی ہیں
ما بین الحرمین میں مجالس اور عزائی پروگرام
مضیف کی طرف سے نیاز کا وسیع انتظام
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: