ایام فاطمیہ کے احیاء کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایام فاطمیہ کے احیاء کے لئے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء کی شہادت سے متعلق تینوں روایات پر متعدد عزائی سرگرمیوں اور پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جن میں مجالس عزا کا قیام اہم ترین سرگرمی ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف شعبہ جات اور سیکشنز کی جانب سے اس المناک موقع پر مجالس عزاء برپا کی جاتی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ہرسال کی طرح شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہراء کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔ یہ مجالس ہر روز صبح و شام کے اوقات میں روضہ مبارک کے صحن اطہر میں برپا کی جا رہی ہیں۔

صبح کی مجالس سے شیخ علی الخفاجی خطاب کر رہے ہیں جبکہ شام میں برپا کی جانے والی مجلس سے شيخ نجاح الرميثي خطاب کر رہے ہیں،مجالس کے اختتام پر معروف نوحہ خوان علی باشا نوحہ خوانی کررہے ہیں۔
دونوں خطباء مجالس کے دوران حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کی سیرت طیبہ، فضائل و مرتبہ اوراسلام کی کی بقاء کے لئے ان کے نمایاں کردار پر لیکچر دے رہے ہیں۔
خطباء حضرت ٖفاطمہ کو مختصر زندگی کے باوجود آنے والی نسلوں کے لئے ایک مکتب اور اسلام کی حفاظت کے لئے ایک روشن مینارقرار دے رہے ہیں کہ جن کے نظریات اور بے مثال جرات و بہادری سے ہمیں رہنمائی حاصل کرنا چاہئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: