مركزُ الصدّيقة الطاهرة کی جانب سے ذکر شہادت حضرت فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) نے تیسری روایت کے مطابق جمعہ الثانی1442 ہجری بمطابق (17 جنوری،2021 ء) کو سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کی شہادت کی یاد میں حرم مطہر کے مرکزی ہال میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا جس میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خواتین کی مختصر تعداد نے شرکت کی۔

مرکز کی انچارج محترمہ زینب ال اردوی نے جسے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “مركزُ الصدّيقة الطاهرة(سلام الله عليها) ہرسال ایام فاطمی کے احیاء کے لئےعزائی تقریبات منعقد کرتا ہے لیکن اس کورونا وبائی بیماری کی وجہ سےیہ تقریبات محدود پیمانے پر منعقد کی گئی ہیں۔ اس مجلس عزاء میں بھی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے حرم مطہرکی ڈویژنز اور یونٹس سے وابستہ خواتین کی محدود تعداد نے شرکت کی۔ اس مجلس عزاء کے دوران رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ (فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے فاطمہ کی خوشنودی میری خوشنودی ہے جس نے فاطمہ (س)کو اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی اور جس نے مجھے اذيت پہنچائی اس نے خدا کو اذيت پہنچائی) کی روشنی میں حضرت فاطمہ زہراء (علیها السلام) کی سیرت طیبہ، فضائل و مرتبہ پر لیکچر دیا گیا اور رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کے بعد ڈھائے جانے والے مظالم اورمصائب کا ذکر کیا گیا جن کا سامنا جناب سیدہ کو کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر سال نبيّ الأكرم ﷺ اور اہلبیت کے ایام شہادت کے احیاء کے لئے عزائی تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ ان پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب اور ان کے ساتھ کی جانے والی نا انصافیوں کو ساری دنیا کے سامنے آشکار کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: