روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے صدیقہ الکبری(عليها السلام) سیمینار کا انعقاد

آج ،بروز پیر(4 جمادی الثانی 1442 ہجری) بمطابق (18 جنوری ، 2021) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے امام الکاظم(عليه السلام) کالج میں صدیقہ الکبری(عليها السلام) سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس سالانہ سیمینار کا انعقاد حضرت فاطمہ الزہرہ (علیہا السلام) کے یوم شہادت کی یاد میں کیا گیا تھا۔ سیمینار میں امام الکاظم (عليه السلام)کالج کے پرنسپل، اساتذہ، معروف علمی،سماجی،دینی شخصیات اور روضہ مبارک حضرت عباس کے نمائیدہ وفد نے شرکت کی۔

سیمینار کے بارے میں یونیورسٹی ریلیشنز یونٹ کے سربراہ منتظر الصافي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “اس سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد احیائے یوم شہادت حضرت فاطمہ الزہرہ (علیہا السلام) ہے۔ سیمینار کی مختلف سرگرمیوں جیسے شاعری اور تھیٹریکل پریزنٹیشنز میں شرکت ہمارے اور دیگر یونیورسٹیوں کے مابین روابط اور تعلقات کے فروغ کا ذریعہ بھی ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور میں مذہبی رہنمائی ڈویژن کے سربراہ سید محمد الموسوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی سیرت طیبہ اور خدا اور خدا کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے نزدیک آپ کے مقام و مرتبہ کی وضاحت کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کی بقاء و تحفظ کے لئے آپ کا کردار اور قربانیاں روشن مینار اور آپ کی فکر،تعلیمات اور خطبات عظیم علمی میراث ہیں۔ "

انہوں نے سیمینار کی دیگر سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا : "اس سیمینار میں عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں بھی ایک سیشن ترتیب دیا گیا تھا جبکہ شاعری اور تھیٹریکل پریزنٹیشن بھی سینمینار کا حصہ تھیں۔"
"سیمینار کے اختتام پر امام الکاظم (علیہ السلام) کالج کی مرکزی لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ اس لائبریری کی بحالی اور مرمت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کی تھی جبکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے بڑی تعداد میں علمی کتابیں بھی فراہم کیں گئیں تھیں۔ "

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن سال بھر عراقی یونیورسٹیوں کے تعاون سے متعدد سرگرمیوں ، تقریبات اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: