روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کی جانب سےسیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء(عليها السلام) کے یوم شہادت (تیسری روایت ) کےاحیاء کے لئے کربلا آنے والے زائرین اور عزاداروں کو بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے انھیں فوڈ پیکٹس، مشروبات اور چائے پیش کی گئی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے اپنے آوٹ لیٹس کے ذریعے (5000) سے زیادہ کھانوں کی تقسیم کی ہے، اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اندر اور باہر منعقد ہونے والی مراسم عزاداری میں شرکت کرنے والے عزاداروں اور زائرین میں فاسٹ فوڈ پر مشتمل ہزاروں پیکٹس بھی تقسیم کئے گئے تھے۔
میزبان محکمہ کے سربراہ ، انجینئر عادل الہامامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: ""حضرت عباس علیہ السلام کا مضیف اپنی روایت کے مطابق شب جمعہ سمیت مختلف مناسبات پر زائرین اور عزاداروں میں کھانے تقسیم کرتا ہے اور حضرت فاطمہ الزہراء(عليها السلام) کے ایام شہادت جن میں تینوں روایات کو شامل کیا گیا ہے، کے مواقع پر خصوصی اہتمام کرتے ہوئے زائرین اور عزاداروں کو کھانا، چائے، مشروبات اور پانی پیش کرتا ہے۔
حضرت فاطمہ الزہراء(عليها السلام) کے یوم شہادت (تیسری روایت ) کے احیاء کے لئے کربلا آنے والے زائرین اورعزاداروں کی ایک بڑی تعداد کے پیش نظر ہم نے اپنی خدمات کو وسیع تر کرتے ہوئے مسلسل کئی دنوں تک اپنے ٓ آوٹ لیٹس کے ذریعے کھانا تقسیم کیا ہے اور صرف کل ہی ہم نے زائرین اور عزاداروں میں (5000) سے زیادہ کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے ہیں۔ "