قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے عراق کے متعدد گورنریٹس میں آن لائن قرآن کورسز کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے کلام الہی کودرست پڑھنے کی تعلیم دینے کے لئے بغداد ، ذی قار اور دیوانیہ گورنریٹس میں اپنی علاقائی شاخوں کے ذریعہ آن لائن قرآن کورسز کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ یہ کورسز جن کی تعداد 10 ہے، گوگل میٹ سافٹ ویئر کے ذریعہ پیش کیے جائیں گے۔ مذکورہ کورسز قرآن ثقافت کو عام کرنےاور قرآن مرکز برائے خواتین کی تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لئے بہترین اور آسان ترین طریقہ ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ابتدائی کورسز خواتین کو قرآن مجید کی درست تلاوت کی تعلیم دینے کے بارے میں ہیں اور ان کورسز میں حصہ لینے والی بچیوں اور خواتین کو ان کی سطح اور عمر کے لحاظ سے مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کے لئے ماہر اور تجربہ کارعملے پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین ہر سال متعدد قرآنی پروگراموں اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں مختلف قرآنی کورسز بھی شامل ہیں۔ تاہم ، ملک کی موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیرعمل کرنے کی وجہ سے اس سال یہ پروگرام چھوٹے پیمانے اور ای لرننگ تک محدود رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: