روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس کے متعدد منصوبوں کا فیلڈ وزٹ

روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس کے متعدد زرعی ، لائیو سٹاک اور صنعتی منصوبوں کا فیلڈ وزٹ کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمنصوبوں کے دورے کے موقع پرمہمان وفد کو پیداوار کے عمل اور استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں بتایا گیا۔

روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے شعبہ زراعت کے سربراہ مصطفی محمد علی نے اس دورے کے بارے میں کہا: "ہمارے وفد میں جانوروں کی مصنوعات اور زراعت کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور عملے کے افراد کے ساتھ ساتھ کچھ خصوصی مشیر بھی شامل تھے۔

ہمارے دورے کا مقصد ان منصوبوں میں پیداواری عمل میں استعمال ہونے والی جدید ٹکنالوجیز کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے واقفیت حاصل کرنا ہے خصوصا آبپاشی کے عمل میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجیزکے بارے میں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فارمز جن میں الساقی پراجیکٹ ، الفردوس پروجیکٹ ، الاولی پروجیکٹ ، بٹیر کی افزائش کا پروجیکٹ ، لائیو سٹاک پروجیکٹس کے علاوہ خیر الجواد کمپنی اور الکفیل انویسٹمنٹ کمپنی شامل ہیں، کا دورہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: