عراقی ایجوکیشنل سپروائزرز ایسوسی ایشن کے وفد کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی زیارت اورمتعدد ہائرآفیشلز سے ملاقات

عراقی ایجوکیشنل سپروائزرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ وفد نے مراسم زیارت اور نماز کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد ہائرآفیشلز سے ملاقات کی مشترکہ تعاون، باہمی روابط اور معلومات اورتجربات کے تبادلےلئے تعلقات کو مستحکم کیا جا سکے۔

یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقات عامہ کی یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کے ساتھ کوآرڈینیشن اور تعاون سے کیا گیا۔

مذکورہ ڈویژن میں اسکول ایکٹیویٹیز یونٹ کے انچارجمحمود القره غولي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "عراقی ایجوکیشنل سپروائزرز ایسوسی ایشن کا ایک وفد جس میں عراق کے مختلف گورنریٹ کے (25) سپروائزر شامل ہیں، نے دونوں اطراف کے مابین سائنسی وتعلیمی تعاون ، باہمی روابط اور معلومات اورتجربات کے تبادلےلئے تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا: "مہمان وفد نے متعدد تعلیمی پروگرام پیش کیےاور امید ظاہر کی کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام عراق میں تعلیم کے فروغ کے لئےان تمام خیالات اور منصوبوں میں تعاون فراہم کرے گا۔ وفد نے ملک میں تعلیمی عمل سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اوراس طرح کے دوروں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: