روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل کمپلیکس نے اپنے کنڈرگارٹن اسٹاف کے لئے ایک جامع تربیتی پروگرام شروع کیا ہے تاکہ تدریسی عملے کی صلاحیتوں کی ترقی اور فروغ میں کردار ادا کیا جا سکے۔
العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کے کنڈرگارٹنز کے کوآرڈینیٹر وسيم النافعي نے بتایا کہ یہ پروگرام ورکشاپس کی ایک سیریز پر مشتمل ہے جس کا مقصد جدید طریقہ تدریس خاص طور پر کنڈرگارٹن کے نصاب (نحو القمر) کو جدید طریقہ تدریس اپناتے ہوئے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور شخصیت سازی کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "اس پروگرام میں ماہراساتذہ ماڈل اسباق کا ایک مجموعہ پیش کریں گے جس کا مقصد تجربات کا تبادلہ کرنا اور اس عمرکے بچوں کو تعلیم کے جدید مراحل میں داخل کرنا ہے۔"
آخر میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں شامل ورکشاپس اور کورسز کا مقصد اساتذہ کی قابلیت میں اضافہ کرنا ہے اور ملک میں موجودہ صورتحال خصوصا ورچوئل تعلیم کی ضروریات کے مطابق بچوں کو تعلیم دینے میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ یہ ایسے طریقے ہیں جو بحرانی حالات کے باوجود کنڈرگارٹنز میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور بچوں کے لئے ایک مثالی تعلیمی ماحول بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔