روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے مثنی گورنریٹ میں بچیوں کی تعلیم کے لئے قائم کئے جانے والے ایک نئے گرلز ہائی اسکول کو تمام مطلوبہ درسی کتب فراہم کی ہیں۔
کتب کی فراہمی کا یہ عمل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے ان منصوبوں اور اقدامات کے حصہ ہے جنھیں ملک میں تعلیم کی ترقی اور فروغ کے لئے شروع کیا گیا ہے۔
اس اسکول کی انچارج محترمہ منار سادر رحيم نے تعلیم کے عمل میں معاونت فراہم کرنے کے اس انسان دوست اقدام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا اور کہا: " بچیوں کی تعلیم کے لئے تعمیر کردہ اس نئے اسکول آغاز کورونا وبا کے پھیلنے کی وجہ سے غیرمعمولی حالات میں ہوا تھا۔ مثنی گورنریٹ کے محکمہ تعلیم کے توسط سے ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے مدد کی درخواست کی تھی جس کا فوری جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا ، "آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ہماری درسی کتب کی ضروریات پوری کردی ہیں اور ہم نے ان کو طلباء میں تقسیم کیا ہے۔ طالبات نے بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اس علم دوست حمایت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مثنی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ یونس شجاعی شناوة نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا یہ اقدام باعث حیرانگی نہیں ہے کیونکہ حرم مطہر تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اس طرح کے معاون منصوبوں میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔
انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا: "ہم کربلا گورنریٹ کے محکمہ تعلیم اور یونیورسٹی ریلیشن یونٹ کے ذریعے ایسے پروگراموں اور سرگرمیوں جن میں سیمینار، ورکشاپس اور کانفرنسزشامل ہیں، کا انعقاد کریں گے تاکہ دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔"