بغداد کے طیران چوک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے اعلی دینی قیادت کا بیان

بغداد کے طیران چوک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے آج بروز جمعرات (21 جنوری 2021ء) بمطابق (7 جمادى الثانی 1442هـ) کو اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
(انا لله وإنّا إليه راجعون)
ایک بار پھر سفاک دہشت گردوں نے عزیز بغداد کے طیران اسکوائر میں دوہرے بم دھماکے سے بے گناہ شہریوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دسیوں افراد شہید ہوئے اور اس سے کئی گنا زیادہ زخمی ہوئے، اس دھماکے کے ہولناک منظر نے ہر زندہ ضمیر کو تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے۔
ہم شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ہم مجاز سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن وامان کے تحفظ کے لئے اپنی کوششوں بڑھائیں اور مختلف جوانب سے مصائب میں گرے مظلوم عوام کے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات تیز کرے۔ ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم.
7 /جمادى الثانی/ 1442هـ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: