روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام زائرین اربعین کو خدمات پیش کرنے پردیالا گورنریٹ کے رضاکاروں کی میزبانی کر رہا ہے

العباس فائٹنگ سکواڈ کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام زائرین اربعین کو خدمات پیش کرنے پردیالا گورنریٹ کے رضاکاروں کی میزبانی کر رہا ہے۔ "یہ پروگرام ملک بھر میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران خدمات پیش کرنے والے رضاکاروں کے اعزاز میں تیار کیا گیا ہے۔"

العباس فائٹنگ سکواڈ کے خارجہ تعلقات کے سربراہ عبدالحسین صالح مہدی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ پروگرام العباس فائٹنگ سکواڈ نے زیارت اربعین کے دوران مختلف گورنریٹس میں زائرین سید الشہداء کی میزبانی کرنے والے خادموں کے اعزاز میں مرتب کیا گیا ہے۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "ہم نے آج اپنا پروگرام صوبہ دیالہ سے آئے ہوئے 1200 خدام الحسین علیہ السلام کا خیرمقدم کرکے شروع کیا ہے۔ العباس فائٹنگ سکواڈ خدام الحسین علیہ السلام کو ٹرانسپورٹ، کھانا اور رہائش فراہم کر رہا ہے۔ "انشااللہ ہم آئندہ دنوں میں دوسرے گورنریٹس کے رضاکاروں اور خادمین کی میزبانی کا اعزاز حاصل کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس پروگرام کا مقصد رضاکاروں اور کربلا کے مقامات مقدسہ کے خدام کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانا ہے اور ساتھ ہی زیارت اربعین کے دوران سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے لاکھوں زائرین کو خدمات پیش کرنے پر ان کی تعریف اور شکریہ ادا کرنا ہے۔" .

اس دورے کا اختتام قومی ثقافتی شناخت کی اہمیت کے بارے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر جسام السعیدی کے ایک لیکچر کے ساتھ ہوا۔ اس لیکچر میں ثقافتی اور قومی شناخت کی اہمیت ، اس کو لاحق خطرات اور ان خطرات کے معاشرے ، اخلاقیات اور مذہب پر پائے جانے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیکچر میں ان خطرات سے بچنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: