القمر کلچرل فورم کے وفد کا ثقافتی وعلمی روابط اور تعاون کے فروض کے لئے امام الکاظم (علیہ السلام) کالج کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ القمر کلچرل فورم کے ایک وفد نے امام الکاظم (علیہ السلام) کالج کا دورہ کیا،اس دورے کا مقصد دونوں اداروں کے مابین ثقافتی وعلمی روابط اور تعاون کے قیام کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنا تھا تاکہ کالج کے طلباء فورم کے ذریعے اختیار کردہ پروگراموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

القمر کلچرل فورم کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: "یہ دورہ بغداد گورنریٹ کے لئے تیار کردہ پروگرام کا حصہ ہے۔ وفد نےامام الکاظم (علیہ السلام) کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد الواضح، پروفیسرز اور کالج کونسل کے ممبران کے ساتھ ملاقات کی تاکہ دونوں اداروں کے مابین ثقافتی وعلمی روابط اور تعاون کے قیام کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ کالج میں ہمارے پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں ثقافتی امور کے فروغ اور ان کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے عملی اقدامات کرنا ہے۔ اس کام کو شروع کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے جس کا کالج انتظامیہ نے خیرمقدم کیا اور سراہا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد الواضح نے تصدیق کرتے ہوئے کہا: "کالج مقدسات کے ساتھ اپنے تعلقات کےفروغ اور کام کے مشترکہ مواقع کی تلاش میں ہے ، تاکہ ایک ایسی مثالی حقیقت کو تقویت ملے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سائنسی اور ثقافتی شعبے میں ادارہ جاتی مراکز کی مہارت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
مقدس مزار کے ساتھ تعلقات کا فروغ ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سائنسی اور ثقافتی اداروں کے تعاون سے علمی و ثقافتی کانفرنسز ، ورکشاپس اور سیمینارز کے ساتھ ساتھ کالج کے طلباء کے لئے خصوصی تربیتی کورسز کا انعقاد ہماری اہم ترجیحات میں سے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: