العمید یونیورسٹی کے ڈینٹسٹری کالج کے کلینکس نے مریضوں کو بلا معاوضہ خدمات کی فراہمی شروع کردی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی کے ڈینٹسٹری کالج کے طلباء کے لئے بیرونی کلینکس کے منصوبے سے متعلق تمام کام مکمل کرلئے ہیں۔ یہ کلینک کربلا گورنریٹ کے علاقے السعدیہ میں واقع ہے ، جو کالج کے طلباء کی تعلیم کے عملی حصے کو مکمل کرنے کے لئے ایک تعلیمی مرکز کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

العمید یونیورسٹی میں انتظامی اور قانونی معاون پروفیسر ڈاکٹر علاء الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے العمید یونیورسٹی کے ڈینٹسٹری کالج کے طلباء کے لئے بیرونی کلینکس کی عمارت بشمول لیبارٹریز اور تمام طبی سامان تیار کی گئی ہے۔
یہ عمارت کالج کے طلبہ کے لئے ایک خصوصی تربیتی مرکز ہوگی ، اور ہر عمر کے مریضوں کو بلا معاوضہ خدمات فراہم کرے گی۔ "

انہوں نے امزید کہا: "اس عمارت کا رقبہ (420) مربع میٹر ہے اوریہ چار فلورزپر مشتمل ہے۔ گراونڈ فلور انتظامیہ کے تین کمروں، تابکاری کے لئے تین کمروں اور ایک ہال پر مشتمل ہے۔ جہاں تک دیگر تین فلورز کا تعلق ہے تو ہر فلور دو ہالز اور ایک ایک کلینک پر مشتمل ہے۔ ہر کلینک میں باتھ رومز اور دیگر سروس رومز کے علاوہ (28) ٹرینیز کو تربیت فراہم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: