نجف اشرف کے ایجوکششنل سپروائزرز کے نزدیک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبے ترقی و خوشحالی کی علامت ہیں

نجف گورنریٹ کے محکمہ تعلیم سے وابستہ سپروائزرز اوراساتذہ پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صنعتی ، زرعی ، طبی ، تعلیمی اور ثقافتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبے نہایت منظم ، جدید اوراعلی معیار کے حامل اور ترقی و خوشحالی کی علامت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السالم کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی طرف سے الساعی پروگرام کے ضمن میں مدعوکئے گئے مذکورہ بالا وفد نے کیا، اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے محکمہ تعلیم سے وابستہ سپروائزرز اور استاتذہ کو کربلا مدعو کرنا اور انھیں روضہ مبارک کی ملکی ترقی کے لیے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کرنا اور ان سے اس سلسلہ میں رائے لینا ہے۔
مذکورہ وفد کے کربلا پہنچنے پر سب سے پہلے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مراسم زیارت ادا کیے گغے اور اسی طرح سے دونوں مقدس روضوں میں موجود عجائب گھروں کا وزٹ کروایا گیا۔
اس کے بعد امام ہادی(ع) کمپلکس میں وفد کو روضہ مبارک کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس دورے کے دوران ایک مختصر ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا کہ جس میں وفد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: