الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے26 سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ مریض کی بائیں ران کی ہڈی کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ ہڈی کی ٹرانسپلانٹیشن الیزاروف تکنیک کے ذریعے کی گئی ہے۔

ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے کہا: "ہماری طبی ٹیم 26 سالہ مریض کی بائیں ٹانگ سے حاصل کردہ ہڈی کے ٹکڑے کو بائیں ران کی ہڈی میں ٹراسشپلانٹ کرنے کے بعد ہڈی کو فکس کرنے میں کامیاب ہوگئی ،"۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن الیزاروف تکنیک کے ذریعے کیا گیا تھا۔ "۔

عبد الحسن نے کہا: "مریض کو ٹریفک حادثے کےبعد ران کی ہڈی کے (10 سینٹی میٹر) حصے کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑا ،" انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا: "یہ آپریشن دو مراحل میں کیا گیا تھا ، پہلے میں جس میں مریض کو مصنوعی ہڈی لگائی گئی تھی ، اور دوسرے مرحلے میں ہم نے فبولا کی ہڈی کو بائیں ٹانگ سے ران تک منتقل کیا تھا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: