حضرت ام البنین(س) کے یوم وفات کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں متعدد عزائی پروگراموں کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں جناب ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے یوم وفات (13 جمادی الثانی) کے احیاء کے لیے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جن میں مجالس عزاء کا انعقاد، ماتمی جلوس اور دیگر عزائی پروگرام شامل ہیں۔
شعبہ خطابت کے انچارج شيخ عبد الصاحب الطائي نے بتایا ہے کہ اس دکھ بھرے دن کو عقیدت واحترام سے منانے اور حضرت عباس (علیہ السلام) کو ان کی والدہ کی وفات کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کی طرف سے منعقد کیے جانے پروگراموں کی تفصیل کچھ یوں ہے:
شعبہ خطابت کی طرف سے صحن مبارک میں صبح وشام تین روزہ مجالس عزاء کہ جس کی ابتدا 11جمادی الثانی سے ہو چکی ہے کہ جس میں صبح کے وقت سيد هاشم الحسينيّ اور شام کے وقت شيخ أحمد الربيعي مجلس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں نوحہ خوانی کے فرائض الحاج باسم الكربلائي سرانجام دے رہے ہیں
دینی امور کے سیکشن کی طرف سے اس مناسبت سے دینی ندوہ ومجلس عزاء
روضہ مبارک کے صحن میں موجود سرداب میں خواتین کی مجالس عزاء
سادۃ الخدم کی طرف سے عزائی پروگرام اور مجالس عزاء
کربلا اور دیگر شہروں سے آنے والے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک میں آمد کہ جس کے انتظمات شعائر حسینی ومواکب سیکشن کی طرف سے کیے گئے ہیں
روضہ مبارک کی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے ذریعے نیابت میں زیارت
پورے روضہ مبارک میں سوگ کے اظہار کے لیے سیاہ پرچم اور سیاہ چادریں آویزاں کی گئی ہیں
مضیف کی طرف سے نیاز کا وسیع انتظام
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: