حضرت ام البنین (عليها السلام) کی وفات کے موقع پرروضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس(ع) میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے سیدہ طاہرہ حضرت ام البنین (سلام اللہ علیھا) کی وفات کے موقع پر ان کی یاد کو زندہ و تازہ رکھنے کے لیے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس دور حاضر میں جناب ام البنین(ع) کی عظمت و امتیاز ظاہر ہو سکے جس کی شھادت و گواہی تاریخ دیتی ہے۔ کیونکہ یہ وہ بی بی ہیں جو ہمارے امام حضرت علی بن ابی طالب علیھما السلام کی زوجہ اور ان چار شیر جوانوں کی ماں بنی جنہوں نے امام حسین علیہ السلام پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تقریبات ہال میں منعقد ہونے والی اس سالانہ مجلس عزاء کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد شعبہ مذہبی امور کے شیخ محسن الا اسدی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئےجناب ام البنین سلام اللہ علیھا کی عظمت و منزلت اور صبر و جھاد فی سبیل اللہ کو بیان اور نصرت امام حسین(ع) اور دین کی حفاظت کرتے ہوئے جناب ام البنین(ع) کے چار بیٹوں کی قربانی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ واقعتا اہل بیت (ع) کے عظیم مقام کے بارے میں جانتی تھیں اس لئے آپ نے اپنے چاروں بیٹوں کو امام الحسین علیہ السلام کی تائید کرنےاور اپنے وقت کے امام کے دفاع میں شہید ہوجانے اور خداتعالیٰ کے کلام کی پاسداری کرنے کا حکم دیا۔ جناب ام البنین سلام اللہ علیھا کی عظمت و مقام، اہل بیت(ع) اور ان کے محبین و تابعین کے نزدیک بہت زیادہ ہے۔
مجلس کے اختتام پرملک کے معروف نوحہ خواں حضرات نے نوحہ خوانی کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: