روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے سیدہ طاہرہ حضرت ام البنین (سلام اللہ علیھا) کے یوم وفات کے موقع پر ان کی یاد کو زندہ و تازہ رکھنے کے لیے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس دور حاضر میں جناب ام البنین(ع) کی عظمت و امتیاز ظاہر ہو سکے جس کی شھادت و گواہی تاریخ دیتی ہے۔ کیونکہ یہ وہ بی بی ہیں جو ہمارے امام حضرت علی بن ابی طالب علیھما السلام کی زوجہ اور ان چار شیر جوانوں کی ماں بنی جنہوں نے امام حسین علیہ السلام پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ اس مجلس عزاء میں روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات اور ڈویژنزسے وابستہ وویمن سٹاف اورخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سینئر آفیشل پروفیسر تغرید عبد الخالق التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: “ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےخصوصی عزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد کیا جاتا ہے اور ہم مسلسل چار سالوں سے جناب ام البنین(ع) کے یوم وفات کے احیاء کے لئے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کر رہے ہیں اور اس سال جناب ام البنین(ع) کی عظمت و امتیاز، ان کے بہادرانہ موقف اور قربانیوں کواجاگر کرنے کے لئے خصوصی طور پر ایک تمثیل بھی پیش کی گئی۔
انھوں نے کہا: ہم واقعات کو بیان کرنے کے لئے قابل اعتماد اور معتبر وسائل پر انحصار کرتے ہیں اور ہم اذہان سازی کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہیں ایسے سوالات پوچھتے ہیں جو سننے والوں کو تحقیق اور مطالعہ کرنے پر راغب کرتے ہیں اور یہی وہ مقصد ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔"
انھوں نے مزید کہا ، "صحت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرمجلس کے دوران سماجی فاصلے ، ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا گیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے احیاء کے لئےعزائی تقریبات اور مجالس کے انعقاد اور اہل بیت (ع) کی فکر اور تعلیمات کو جدید طریقوں کہ جو زمانے کے ساتھ ہم آہنگ ہوں اور حقائق کو سمجھنے میں معاون ہوں، سے پھیلانے کے لئےپرعزم ہے۔