عید الفطر کے موقع پر بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے خدماتی امور اور سیکورٹی کے بڑے پیمانے پر انتظامات۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مؤمنین داخل ہ
عید کے موقع پر مؤمنین کی بہت بڑی تعداد حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں کی زیارت کے لئے آتی ہے اور اپنی عید کربلا کے مقدس روضوں کے جوار میں گزارتی ہے لہٰذا حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر بڑی تعداد آنے والے زائرین کے لئے بڑے پیمانے پر خدماتی امور اور سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
سیکورٹی کے حوالے سے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے سیکورٹی سیکشن نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ما بین الحرمین کے سیکورٹی سیکشن کے ساتھ مل کر خاص لائحہ عمل تیار کیا ہے اور اس سلسلہ میں کربلا کی پولیس، فوج اور کمانڈوز کی بھی خدمات کو حاصل کیا گیا ہے جس کے تحت پورے کربلا اور خاص طور پر حرموں کے ایریا میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
عید الفطر کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام خدماتی سیکشنوں اور شعبوں نے بھی خصوصی تیاریاں کی ہیں پورے حرم کو پھولوں کے گلدستوں اور دوسری ڈیکوریشن کی اشیاء سے سجایا گیا ہے۔ زائرین کے رش میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ شعبے کے افراد نے بھی پہلے سے تیاری کر لی ہے۔ شو سٹینڈ اور امانات کے شعبے نے بھی اضافی طور پر جگہ جگہ عارضی کیبن نصب کئے ہیں تاکہ زائرین کی کثرت کی وجہ سے کسی کو بھی کوئی دشواری پیش نہ آئے اسی طرح مضیف اور مہمان خانہ کے شعبہ نے بھی زائرین کو عید کے موقع پر حرم کی طرف سے کھانا پیش کرنے کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔
دینی امور کے سیکشن کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر پورے حرم میں جگہ جگہ منبر لگائے گئے ہیں کہ جہاں پر علماء کرام زائرین کے شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لئے موجود رہیں گے۔
اس کے علاوہ روضہ مبارک کے ٹرانسپورٹ کے شعبے نے زائرین کی کثرت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زائرین کو لانے اور لے جانے والی گاڑیوں میں اضافہ کیا ہے تاکہ زائرین کسی پریشانی کے بغیر زیارت کے لئے آئیں اور پھر زیارت کی عبادتی رسومات ادا کرنے کے بعد آسانی سے اپنے مطلوبہ مقامات پر پہنچ سکیں۔
یہ بات واضح رہے کہ عید کی خوشیوں کو کربلا کے مقدس روضوں کے جوار میں منانے کے لئے 29 رمضان سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کربلا آنا شروع ہو گئی تھی اور یہ سلسلہ عید کے بعد بھی چار دن تک جاری رہے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: