مذکورہ کمپنی کے انچارج میثم بہادلی نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ خیر الجود کمپنی کی تیار شدہ کھاد ناصرف عراق بلکہ بیرون ملک میں بھی اپنے ماحول دوست اور پیداواری قوت بڑھانے کو ثابت کر چکی ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک بھی اس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس وقت ہم سے دو عرب ممالک نے دسیوں ٹن کھاد خریدی ہے اور ديگر بہت سی غیر ملکی کمپنیاں ہماری کھاد کو خریدنے اور اپنے ملکوں میں استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ ایک اور عرب ملک سے ایسا ہی معاہدہ آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔
اور بات قابل ذکر ہے کہ عراق کی کسی بھی کھاد بنانے والی کمپنی کی طرف سے پہلی مرتبہ بیرون ملک کھاد فروخت کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا یا کہ ہماری کھاد ماحول دوست ہونے کے ساتھ پیداوار کو دو گناہ زیادہ کر دیتی ہے اور ہماری فیکٹری میں مائع کھاد، جل کھاد اور اسی طرح سے گھلنے والی کھاد تیار کی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ ہماری کمپنی کا ایک یونٹ کیڑے مار ماحول دوست ادویات بھی بنا رہا ہے۔
خیر الجود کمپنی سے مندرجہ ذیل فون نمبرز اور پتہ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
07801930125)
(07801035422)
طريق (كربلاء – النجف) مقابل عامود 1145.